اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے گوادر پورٹ اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبوں کے ساتھ حکومت کیا سلوک کرتی ہے۔پاک ایران گیس پائپ لائن میں حکومت کی دلچسپی کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تقریر میں اس منصوبے کا ذکر تک نہیں کیا۔ اتوار کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاغیر ملکی سیاحوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، ہم کسی ملک کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے۔ صرف آئی جی اور چیف سیکرٹری کی معطلی مسئلے کا حل نہیں۔
خورشید شاہ