تیرانا (اے پی پی) البانیہ میں انتخابات کے دوران دو گروپوں میں جھڑپوں کے باعث ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ اتوار کو میڈیا کے مطابق البانیہ میں 140 رکنی پارلیمنٹ کیلئے انتخابات ہو رہے ہیں۔ 32 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ مختلف پولنگوں کے باہر موجود حکمران پارٹی اور اپوزیشن جماعت کے ووٹروں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت کا ایک کارکن جھڑپوں میں ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔ حکمران پارٹی اور اپوزیشن دونوں نے الیکشن میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔