لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے پوری قوم دکھی ہونے کے باوجود متحد ہے اور ہمت اور حوصلے سے دہشتگردوں کا مقابلہ کریںگے‘ وزیر اعظم نواز شریف اور انکی ٹیم سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی سنجیدگی سے سوچ بچا کر رہی ہے، موجودہ حالات میں تمام چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوںکو متحد ہو کر دہشتگردوں کو سخت پیغام دینا ہوگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جھگڑا نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے اور اسکے لئے پوری قوم متحد ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے اور اس پر سوچ بچار جاری ہے۔
انشاءاللہ اسکے اچھے نتائج قوم کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ پے درپے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں ،حقائق قوم کے سامنے لائیں جائینگے۔
ظفر جھگڑا
دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات جاری، حقائق قوم کے سامنے لائے جائینگے: اقبال جھگڑا
دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات جاری، حقائق قوم کے سامنے لائے جائینگے: اقبال جھگڑا
Jun 24, 2013