مشرف غداری کیس کی سماعت آج ہوگی

Jun 24, 2013

 اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج) پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان مشرف غداری کیس پی آئی اے کرپشن  دنان خان کی تقرری سابق چیئر مین نیب فصیح بخاری کا چیف جسٹس کے نام خط سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی سماعت کیلئے 7بینچ تشکیل دے دئیے ہیں فل بینچ اسلام آباد،2 ڈویژن اور ایک فل بینچ لاہور  یک ڈویژن بنچ کوئٹہ رجسٹری میں24 سے28 جون تک مقدمات کی سماعت کرےگا۔سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کیخلاف بغاوت کیس کی سماعت پیر سے شروع ہوگی ، جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل بینچ یہ کیس سنے گا ۔ درخواست گزاروںکی طرف سے جواب الجواب کے بعد اٹارنی جنرل منیر اے ملک حکومتی موقف سے عدالت کو آگاہ کرینگے ۔

مزیدخبریں