جنڈیالہ شیرخان (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چودھری عثمان ورک نے کہا ہے کہ قائد انقلاب عمران خان کا قومی اسمبلی میں تاریخی اور مثبت خطاب سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان ایک محب وطن، جمہور پسند، سچے اور کھرے پاکستانی ہیںمسلم لیگ (ن) ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی اپنے انتخابی وعدوں، دعوﺅں، نعروں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اس سے انکے اس دوہرے معیار نے عوام کو ایک مرتبہ پھر مایوس کیا ہے غریب عوام کے حقوق کی بات کرنیوالوں نے غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ مار کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی خیر خواہی اور بھلائی نہیں چاہتے بلکہ ایک مخصوص طبقہ کو مراعات سے نوازنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر خزانہ پانچ ہزار روپے سے ایک بیوہ کا گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں غریب دشمن بجٹ کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔