ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 174ویں برسی کے سلسلہ میں آئے ہوئے بھارتی سکھ ےاتریوں نے گورودو ارہ سچا سودا (فاروق آباد) کی ےاترا کی اس موقعہ پر ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر رکھے تھے۔ گزشتہ روز مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 174ویں برسی کی چار روزہ تقریبات منانے کے لئے ننکانہ صاحب آئے ہوئے 200 بھارتی سکھ ےاتریوں نے گورود وارہ سچا سودا (فاروق آباد) کی ےاترا کی اور وہاں پر اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جس کے بعد بھارتی سکھ ےاتری خصوصی بسوں کے ذریعے ایلیٹ فورس اور پولیس کے کڑے پہرے میں واپس گورود وارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گئے اس موقعہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔