شےخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس کی پےنشن برانچ مےں سنگےن نوعےت کی خامےوں اور بے ضابطگےوں کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر آف ٹرےژرےز اےنڈ اکاﺅنٹس پنجاب کی سربراہی نے اےک ٹےم نے پےنشن برانچ کی انسکپشن کر کے اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھےج دی ہے رپورٹ مےں ےہ حےرت انگےز انکشاف کےا گےا ہے کہ شےخوپورہ مےں ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس کے قےام سے لےکر اب تک پوسٹ آﺅٹ پےنشن سےکشن کو فعال ہی نہ بناےا گےا ہے پےنشنروں کا ڈےٹا بھی نا مکمل ہے پےنشن اکاﺅنٹس کے رےکارڈ کی پڑتال کے دوران ےہ بات سامنے آئی ہے کہ دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے پےنشنروں کا بھی کوئی رےکارڈ مرتب نہےں کےا گےا اور بےنکوں سے آنے والی سےکرول کا بھی باقاعدگی سے موازنہ نہےں کےا جاتا رپورٹ مےں کہا گےا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس کی تکمےل جعلسازی سے بنا کر ظاہر کی جا رہی ہے جس مےں ملوث افسروں کےخلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔
ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس کی پنشن برانچ میں بے ضابطگی کے حوالے سے رپورٹ اعلی حکام کو ارسال
Jun 24, 2013