لاہور (خصوصی نامہ نگار) مولانا شمس الرحمن معاویہ بھار اکثریت سے اہلسنت و الجماعت پنجاب کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔ اہلسنت و الجماعت کے صوبائی الیکشن مرکزی رہنماءسید پریل شاہ بخاری اور حاجی غلام مصفطیٰ جدون کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب کے تمام اضلاع سے چار چار ووٹ ڈالے گئے، الیکشن میں کئی امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔ ندیم یعقوب کے علاوہ تمام امیدوار مولانا شمس الرحمن معاوہ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ ووٹنگ میں ندیم یعقوب کو 20 جبکہ مولانا شمس الرحمن معاویہ کو 128 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد ازاں مولانا شمس الرحمن معاویہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کردیں گے۔
مولانا شمس الرحمن معاویہ اہلسنت و الجماعت پنجاب کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے
Jun 24, 2013