سیکولر نظام تعلیم کے ذریعے ملک کا اسلامی تشخص تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی و سیاسی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پاکستا ن بھر کا نصاب تعلیم اردو میں اوریکساں ہونا چاہئے، تعلیمی اداروں میں اسلام دشمن این جی اوزکے کردار پر کڑی نظر رکھنی ہو گی۔ آغا خان بورڈ اور دیگر سیکولر نصاب تعلیم پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔ ہمارے سامنے یہ ہدف ہونا چاہئے کہ بچوں کو مسلمان ہی رکھنا ہے ، سیکولر نظام تعلیم کے ذریعہ اس کا اسلامی تشخص برباد کرنے کی مذموم سازشوں کے خلاف ملک گیر سطح پر جدوجہد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوةپاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، جماعةالدعوة شعبہ تعلیم کے مدیر مولانا سیف اللہ خالد، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، جماعةالدعوة شعبہ اساتذہ پاکستان کے ناظم حافظ طلحہ سعیداور تحریک آزادی جموںکشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں نام نہادسیکولر طبقہ بیرونی قوتوں کیلئے استعمال ہور ہا ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں قرآن وسنت کی تعلیم کی بجائے فحاشی و عریانی اور مخلوط تعلیم کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں غیر ملکی سازشوں کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن