ہانگ کانگ (اے پی پی) انقلاب چین کے بانی چیئرمین ماﺅ کی نایاب پیالیاں 15 لاکھ ڈالر میں نیلام کردی گئیں۔ انٹرنیشنل آکشن کمپنی کے منیجر زو ڈونگ نے چینی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نایاب پیالیوں کی ریکارڈ قیمت سن کر مجھے حیرانگی نہیں ہوئی۔ پانچ رنگوں میں پروسیلین سے بنی یہ نایاب پیالیاں 1974ءمیں چیئرمین ماﺅ کیلئے خصوصی طور پر تیار کرائی گئی تھیں۔ زو ڈونگ نے کہا کہ جیسے جیسے لوگوں کو ان نایاب اشیاءکی تاریخ کے بارے میں علم ہوتاجائے گا مجھے یقین ہے کہ ان کی قیمت میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔ پانچ ایک شیل سرامک پیالیاں چیئرمین ماﺅ کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر صوبہ ہنان کے علاقے لنگ میں تیار کی گئی تھیں۔