لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ، پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم (آج) پیر کی علی الصبح لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض ثناءمیر انجام دیں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بسمعہ معروف (نائب کپتان)، سید نین فاطمہ عابدی، ندا رشید، جویریہ ودود، ربیعہ شاہ (وکٹ کیپر)، اسماویہ اقبال، سمیہ صدیق، سعدیہ یوسف، ناہیدہ بی بی، سیدہ بتول فاطمہ نقوی، قانیتہ جلیل، ارم جاوید اور جویریہ رﺅف شامل ہیں۔ پانچ آفیشلز میں مینجر عائشہ اشعر، کوچ محتشم رشید ، بیٹنگ کسنلٹنٹ باسط علی ، ٹرینر ابرار احمد اور اسسٹنٹ کوچ ثناءرزاق شامل ہیں۔ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ون ڈے ،دو ٹی ٹونٹی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف ایک ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز 23 جولائی سے 2اگست تک آئرلینڈ میں ہوگا۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر کا کہنا ہے کہ کیمپ میں ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کی خامیوں کو کافی حد تک دور کیا گیا ہے اور ان کی پرفارمنس میں بہتری نظر آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ اور آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر میں مثبت نتائج دے گی ۔ثناءمیر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کوالیفائر راﺅنڈ بہت اہم ہے کیونکہ اس میں صرف ایک ٹیم نے کوالیفائی کرنا ہے۔ ٹیم مینجر عائشہ اشعر کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ٹیم دورہ کے دوران اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرے گی ۔کوچ محتشم الرشید کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں بہت محنت کی ہے اور ان کی پرفارمنس میں کافی نکھار نظر آیا ہے۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ چلی گئی‘ ورلڈکپ کوالیفائر میں مثبت نتائج دینگے : ثناءمیر
قومی ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ چلی گئی‘ ورلڈکپ کوالیفائر میں مثبت نتائج دینگے : ثناءمیر
Jun 24, 2013