فیفا کنفیڈریشنز کپ، برازیل اور اٹلی سیمی فائنل میں داخل

فیفا کنفیڈریشنز کپ، برازیل اور اٹلی سیمی فائنل میں داخل

سلواڈور (اے پی پی) فیفا کنفیڈریشنز کپ 2013 ، برازیل نے اٹلی اور میکسیکو نے جاپان کو شکست دے دی۔ گروپ اے سے برازیل اور اٹلی نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ نویں فیفا کنفیڈریشز کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے برازیل میں جاری ہیں، سلواڈور میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں برازیل نے اٹلی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فریڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول سکور کئے۔ برازیل نے گروپ اے میں تمام میچز جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، اٹلی کی ٹیم نے شکست کے باوجود سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ میکسیکو اور جاپان کی ٹیمیں ایونٹ سے آﺅٹ ہو گئی ہیں۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا دیا۔ میکسیکو کی یہ ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے جبکہ جاپان کو تینوں گروپ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...