چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ واٹمور پھر ایکشن میں آ گئے

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ واٹمور پھر ایکشن میں آ گئے

Jun 24, 2013

 لاہور(این این آئی) چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور لاہور میں ایک بار پھر ایکشن میں آگئے اور تین قومی کرکٹرز کی کوچنگ کی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کی زیر نگرانی تین قومی کرکٹرز ناصر جمشید،احمد شہزاد اور ذوالقرنین حیدر ان ایکشن میں دکھائی دئیے۔واٹمور نے دونوں اوپنرز کو بالنگ مشین پر بیٹینگ کی بھرپور پریکٹس کرانے کے ساتھ بیٹینگ میں نکھار لانے کیلئے ٹپس بھی دیں جبکہ بلے بازں نے ان کی ٹپس کے تحت بیٹینگ کی تاکہ بیٹینگ میں پائی جانیوالی خامیاں دور ہوسکیں اور مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرکے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرسکیں جبکہ وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے بھی بیٹینگ کے بعد وکٹ کیپینگ کی پریکٹس کی۔
شین وارن انگلینڈ میں باﺅلنگ اکیڈمی قائم کرینگے
لندن (آئی اےن پی)آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن نے انگلینڈ میں اسپن بالنگ اکیڈمی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ لز ہرلے کے ساتھ گلوسیسٹر شائر میں نئی رہائش گاہ تعمیر کی ہے۔ وہ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ مل کر میلبورن میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش بھی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں