پیرس (این این آئی)فرانس میں ہونے والی کار ریس لو موں کے منتظمین نے کہا ہے کہ ریس کے دوران حادثے میں ڈنمارک کے ڈرائیور ایلن سیمنسن ہلاک ہوگئے ۔ایک بیان میں کہا گیا کہ ایلن کو میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاسکے۔اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے ۔