فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ: ترکی اور یونان نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ: ترکی اور یونان نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

استنبول (اے پی پی) فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج میں ترکی اور یونان نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ترکی میں جاری انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں ترکی نے ایلسلواڈور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرایا، دوسرا میچ آسٹریلیا اور کولمبیا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ یونان نے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا جبکہ پیرا گوئے اور مالی کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...