کابل (آن لائن+ اے پی پی) افغانستان میں فوجی قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔ افغان صدارتی الیکشن میں دھاندلی کے تنازعہ پر الیکشن کمشن کے اعلی عہدیدار ضیاء الحق عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن میں فراڈ کرنے کے الزامات کے بعد میں نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ا دھر صدارتی الیکشن میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے ووٹوں کی گنتی کا بائیکاٹ ختم کر دیا اور کہا کہ مذاکرات کیلئے میرے دروازے اب کھلے ہیں۔