رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر توقیر کو حاضری سے ایک روز کا استثنٰی مل گیا، چیف سیکرٹری کی جوڈیشل کمشن میں طلبی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی ٹربیونل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بیان قلمبند کرانے کے لئے آئندہ تاریخ سماعت 26 جون طلب کر لیا، سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اور وزیر اعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹربیونل کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست دے دی۔ ٹربیونل نے ان کی درخواست منظور کر لی اور ایک روز کی مہلت دیدی۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے کل ایک سو پچاس زخمیوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا۔ زخمیوں میں پچیس پولیس اہلکار بھی شامل تھے جن میں سے تین کو گولیاں لگی تھیں۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ واقعہ میںگولیاں لگنے سے کل 9 افراد ہلاک ہوئے۔ ڈی سی لاہور نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو تیس لاکھ روپے امدادی رقم فراہم کرنے کے لئے چیک تیار کر لئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...