آپریشن ضرب عضب کے باعث آئی ایس پی آر سماجی روابط کے ویب سائٹس پیجز کی حیرت انگیز مقبولیت

Jun 24, 2014

لاہور (اے پی اے) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب ِ عضب کے باعث آئی ایس پی آر آفیشل فیس بک پیج پر لائیکس کی تعداد 2لاکھ 98ہزار 954 سے تجاوز کر گئی جبکہ رائے زنی (کامنٹ) کرنیوالوں کی تعداد 30ہزار سے بڑھ گئی جبکہ ضرب ِ عضب آپریشن کے باعث سماجی رابطے کی ایک اور ویب سائٹ ٹوئیٹر پر آئی ایس پی آر پیج پر ٹوئیٹس میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔ اب تک کی ٹوئیٹس 585، فالوورز کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر چکی جبکہ لطف انگیز بات یہ ہے کہ اب تک آئی ایس پی آر ٹوئیٹر پیج کی جانب سے محض دو کو فالو کیا جا رہا ہے جن میں سے ایک ٹوئیٹر انتظامیہ اور دوسرے جنرل عاصم باجوہ جو کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ہیں کو فالو کیا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں