لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والی اولمپک ڈے رن سائیکل ریس شاہین کلب کے نعما ن علی نے جیت لی ۔ 20 کلومیٹر فاصلے پر محیط سائیکل ریس پنجاب سٹیڈیم سے صبح6 بجے شروع ہوئی اور فیروز پور روڈ ،گجومتہ سے ہوتی ہوئی پنجاب سٹیڈیم پر ہی اختتام پذیر ہوئی ۔ 20 کلومیٹر فاصلے پر محیط سائکل ریس میں 37سائیکل سواروں نے حصہ لیا ۔جس میں نعمان علی نے پہلی ، عظیم نے دوسری ، محمد ناصر نے تیسری ، سنی نے چوتھی اور جمشید علی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔
پنجاب اولمپک ڈے رن سائیکل ریس شاہین کلب نے جیت لی
Jun 24, 2014