بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ کی فوجی قیادت نے برازیل میں جاری ورلڈ کپ کے موقع پر غیر قانونی جوا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ملک کو جواء سے پاک کرنا اور تھائی لینڈ کا تشخص بحال کرنا ہے۔ تھائی پولیس کے مطابق 9 جون سے 21 جون کے دوران ورلڈ کپ کے دوران جواء کھیلنے والے 1677 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 675 غیر قانونی جوے کی ویب سائٹس کو بند کیا گیا ہے۔ تھائی پولیس کے نائب ترجمان آنوچے رومنین نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے موقع پر جوا عروج پر ہوتا ہے۔
تھائی لینڈ میں ورلڈ کپ فٹ بال کے موقع پر غیر قانونی جوا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون
Jun 24, 2014