مکرمی! اداروں کو حدود میں رہنے کی بات اعلیٰ عدالتوں کے ججوں نے بھی کئی بار کہی۔ ذرا مختلف پیرائے میں کہ حکومت کے اپنے کرنے کے کام بھی ہم سے کرائے جاتے ہیں۔ بذریعہ عدالتی احکامات کے یعنی حکومتی اداروں کی کوتاہیاں اور بدعنوانیاں عدلیہ اور فوج وغیرہ کو اپنی حدود سے تجاوز کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ ملکی سلامتی اور جمہوریت کے تحفظ کے پیش نظر‘ حدود میں رہنے کے نیک کام میں سیاستدانوں کو بھی حصہ ڈالنا چاہئے۔ نشاندہی زرداری نے کر ہی دی ہے۔ ہمیں ان کا شکرگزار ہونا چاہئے۔ (معین الحق 266-P ماڈل ٹائون لاہور)
زرداری اور سمجھداری ساتھ ساتھ```
Jun 24, 2015