بیجنگ (اے این این) چین میں دریائے ای یے کے بنجر کناروں پر 2معذور دوستوں نے 10ہزار درخت لگا کر نیا کارنامہ سرانجام دیدیا، دونوں دوستوں میںسے ایک کی بینائی اور دوسرے کے بازو نہیں ہیں۔ چین کے ان باہمت2 دوستوں نے گزشتہ 13 برس سے صوبے میں اپنے گائوں میں ماحول کو بہتر بنانے اور آلودگی کے خاتمے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ بازئوں سے محروم جیا وینگجائی کی عمر53 اور نابینا دوست جیا ہیکشیا کی عمر54 سال ہے۔
معذور اور نابینا چینی دوستوں نے 10 ہزار سے زائد درخت لگا دیئے
Jun 24, 2015