اسلام آباد(آئی این پی) رواں مالی سال چھبیس کھرب پانچ ارب روپے ٹیکس وصولی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو کڑے چیلنج کا سامنا ہے، مقررہ ہدف کے حصول کے لئے ایک ہفتے میں دو سو پانچ ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔ رواں مالی سال جولائی دوہزار چودہ سے بیس جون دوہزار پندرہ تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی چوبیس کھرب روپے رہی، جو گذشتہ مالی سال اس عرصے میں اکیس کھرب روپے تھی، تاہم رواں مالی سال چھبیس کھرب پانچ ارب روپے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر کو روزانہ کی بنیاد پر بیس ارب پچاس کروڑ روپے جمع کرنا ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف اٹھائیسں کھرب دس ارب روپے تھا، تاہم وصولی میں مسلسل کمی کے پیش نظر حکومت نے مقررہ ہدف پر تین بار نظرثانی کی۔
ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کیلئے کڑے چیلنج کا سامنا
Jun 24, 2015