لیبیا میںامریکی قونصل خانے پر حملے میں ملوث داعش کا جنگجو ہلاک

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی حکام نے کہا ہے کہ تین سال قبل لیبیا میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں ملوث دولت اسلامیہ کا ایک جنگجو عراق میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔پینٹاگون کے مطابق علی عونی الحضری دولت اسلامیہ کے زیرانتظام شہر موصل میں 15 جون کو ہلاک ہوئے۔انھیں امریکی وزارت خزانہ اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ستمبر 2012 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونز سمیت چار امریکی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن