شدید گرمی اور اس پر بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام سڑکوں پرآنےپرمجبور

گرمی کی شدت میں اضافےکے ساتھ ہی ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ کادورانیہ بھی بڑھ گیاہے،جس نےلوگوں کاجینا دوبھر کررکھا ہے،بجلی کی اس طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے ہیں،اس دوران مشتعل مظاہرین نے کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کرکے ٹریفک معطل کردی،کراچی کےمختلف علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ نےعوام کواحتجاج پرمجبور کردیا،اور لوگوں نےٹائرجلا کرسڑکیں بلاک کردیں،جب کہ پتھراؤ بھی کیا،،پنجاب کےشہروں قلعہ شرق پور،دیدار سنگھ،اوردیپال پور میں بھی سحر اور افطار سمیت بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پرلوگوں نےاحتجاج کیا، اور دھرنا دیاجس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،جس سےلوگوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا،بلوچستان میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ بندش کےخلاف کئی شہروں میں لوگ سراپا احتجاج ہیں

پنجاب کے مختلف شہروں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،موسم بہتر ہونے کے باوجود بھی چھوٹے شہروں میں بجلی کی بندش کم نہ ہوسکی

ای پیپر دی نیشن