امجد صابری کا قتل پاکستان کے تشخص پر حملہ‘قاتل گرفتارکئے جائیں:ملالہ

Jun 24, 2016

لندن (آئی این پی ) عالمی امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ معروف قوال امجد صابری کا قتل پاکستان کے تشخص پر حملہ ہے،حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دے۔ لندن سے جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ امجد صابری نے اسلام کا روحانی پہلواجاگرکیا، ان جیسے لوگ صدیوں میں پیداہوتے ہیں، حکومت قاتلوں کو گرفتارکرکے سزادے۔ ملالہ یوسفزئی نے امجد صابری کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔دریں اثناءملالہ یوسفزئی نے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ جوکاکس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جو کاکس کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ امن کا پیغام جنگ کے ہتھیار سے زیادہ طاقتور ہے۔ وہ لندن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
ملالہ

مزیدخبریں