ڈیرہ مراد جمالی تھانے میں دھماکہ اے ایس آئی شہید‘ کراچی فائرنگ‘ فوجی جوان سمیت دو جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی/ کراچی/ پشاور (نامہ نگار+ کرائم رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ مراد جمالی کے نوتال پولیس تھانے میں مال خانے میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے اے ایس آئی شہید جبکہ 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ نوتال کے مال خانہ میں موجود دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے پولیس تھانہ کے کمرے کی چھت گرنے سے اے ایس آئی نذیر احمد عمرانی شہید ہو گئے جبکہ ایس ایچ او منظور احمد جمالی سمیت 5 زخمی ہو گئے۔ 4 کی حالت نازک ہے۔ ادھر کراچی میں پاک فوج کا جوان 30 سالہ عرفان کورنگی نمبر ساڑھے تین میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ آزاد کشمیر سے چھٹیاں گزارنے آیا تھا۔ ادھر گلشن اقبال میں ابرار مسجد کے قریب پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شخص 42 سالہ سلیم صدیقی ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے گارڈ ارشد کو گرفتار کرلیا۔ ادھر گلشن اقبال پولیس نے جاری گینگ وار کے ایک کارندے کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا۔ ادھر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں باڑہ مارکیٹ کے قریب پولیس سے مبینہ مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ادھر پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 135 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران عسکری ونگ کے 5 ٹارگٹ کلرز سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر کوئٹہ اور ساہیوال میں 2 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بیورو رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقہ متھرا میں اپنا ہی خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہونے والے 3 دہشت گردوں کو رہائش و بارودی مواد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار دہشت گرد فضل الرحمن نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔ عدالت نے اعترافی بیان رکارڈ کرنے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ 20 مئی 2016 کوریگی کے علاقہ میں 3خودکش حملہ آور موٹر سائیکل سوار پشاور میں دہشت گردی کی خاطر داخل ہورہے تھے کہ ان کا ایک خودکش جیکٹ دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ بیورو رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پولےس نے حےات آباد مےں واقع نجی کالج کے پرنسپل عابد کے قتل مےں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لےا ہے جسے مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اے ایس آئی شہید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...