پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامناہے‘ مل کر نمٹنا ہو گا : چیف جسٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سپریم کورٹ بار میں انرول ہونے والے والے نئے وکلاءکی رول سائن تقریب میں شرکت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، سب کو مل جل کر ان خطرات کا سامنا کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت عظمی میں وکالت کی پریکٹس کیلئے لائسنس حاصل کرنے والے ایک سو تین وکلاء کی رول سائن تقریب میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منظور احمد ملک، سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی قیصر امین رانا، بدر منیر ملک سمیت سپریم کورٹ کے وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، وکلاءسمیت ہم سب کو مل کر ان خدشات کا سامنا کرنا ہوگا، وکلاء انصاف کی فراہمی کے عمل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ معاشرے کی بہتری کیلئے بھی وکلاءکا کردار بہت اہم ہے۔
چیف جسٹس

ای پیپر دی نیشن