لاہور، اسلام آباد، پشاوراور سوات میں زلزلہ

Jun 24, 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان جبکہ اس کی گہرائی 202 کلو میٹر تھی۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں زلزلے کے جھٹکے 4 بجکر 36 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، خیبر ایجنسی، سوات، مالاکنڈ، ہزارہ، مانسہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بھی محسوس کئے گئے۔

مزیدخبریں