کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی کے باہر جعلی پولیس موبائل کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی پولیس موبائل میں بیٹھے نجی سکیورٹی گارڈز میڈیا کو دیکھ کر رفو چکر ہو گئے۔ جعلی پولیس موبائل سرکاری گاڑیوں کے ساتھ ہی کھڑی تھی۔ جعلی پولیس موبائل پر ہوٹر بھی لگا ہوا تھا۔
ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس (ر)
شاہد سعید نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس (ر) چوہدری شاہد سعید نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو نے کا اعلان کر دیا۔ وہ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کے منصب سنبھالنے کے بعد انہیں با ضابطہ تحریری استعفیٰ پیش کر دیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں اکیڈمی کے افسروں و ملازمین میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔
اعلان