نارنگ منڈی: ٹرین کے کچلنے سے بچہ جاں بحق، والدین حواس کھو بیٹھے

Jun 24, 2016

نارنگ منڈی (نامہ نگار) لاہور سے نارووال براستہ سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی زد میں آ کر کمسن بچہ بری طرح کچلنے سے جاں بحق ہو گیا۔ والدین اپنے بچے کی نعش دیکھ کر حواس کھو بیٹھے۔ علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین جب نارنگ منڈی سٹیشن میںداخل ہورہی تھی اندرون سگنل کے قریب کینال پارک کاکھیلتا ہوا ایک کمسن بچہ اچانک ٹرین کے سامنے آگیا۔ متوفی ڈاکٹر سردار کے بھائی محمد نواز کا بیٹا تھا۔ واقعہ کے باعث ٹرین آدھاگھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔
بچہ جاں بحق

مزیدخبریں