راجن پور : بجلی کے تار گرنے سے چار افراد جاں بحق‘ گیارہ زخمی مظاہرین کا چوکی پر حملہ‘ پولیس کا لاٹھی چارج

راجن پور (آئی این پی+آن لائن+نوائے وقت رپورٹ) راجن پور کے علاقے بستی خواجہ میں 11 ہزارکے وی بجلی کے ہائی ٹیشن تار بستی پر گرنے سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق،11 زخمی ہوگئے۔ راجن پورمیں بستی خواجہ میں 11 ہزار کلو واٹ بجلی کے تار گرنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ 14 افراد کرنٹ سے زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے۔ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کے خلاف ورثااور اہل علاقہ نے نعشوں کے ساتھ انڈس ہائی روڈ پردھرنا دے دیا اور میپکوکے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس چوکی پر حملہ کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا مظاہرین نے چوکی کے شیشے توڑ ڈالے اور ورثاءنے کہا کہ ہسپتال میں نہ تو طبی سہولیات مہیا کی گئیں اور نہ ہی ڈاکٹر ڈیوٹی پرموجود تھے اگر زخمیوں کو بروقت علاج کی سہولت مل جاتی تو ان کے پیارے زندگی کی بازی نہ ہارتے، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم بعد میں لواحقین تدفین کےلئے نعشیں اٹھا کر چلے گئے۔دوسری جانب ترجمان میپکو کی جانب سے بجلی کے تار گرنے سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد متعلقہ ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
راجن پور/کرنٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...