نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نژاد امریکی پولیس افسر نے نیویارک پولیس کے خلاف فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا پولیس افسر نے محکمے کے خلاف داڑھی رکھنے کے معاملے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ فیڈرل کورٹ جج نے پولیس افسر کی تنخواہوں اور مراعات کیلئے فیصلے تک دینے کا حکم دیا ہے نیویارک پولیس کے ضوابط کے مطابق پولیس افسر ایک ملی میٹر سے زائد داڑھی نہیں رکھ سکتے۔ قواعد کی خلاف ورزی جواز بناکر پولیس افسر مسعود سید کو گزشتہ ہفتے معطل کر دیا گیا تھا۔
مقدمہ دائر
داڑھی کا معاملہ: پاکستان نژاد معطل امریکی پولیس افسر نے اپنے محکمے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
Jun 24, 2016