نئی دہلی (آئی این پی) ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو اگلے ہفتے افطار کے لیے مدعو کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آر ایس ایس سے وابستہ ایک ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفیر کے لیے 2 جولائی کو مسلم راشٹریہ منچ (مسلم نیشنل فورم) کی جانب سے نئی دہلی میں افطار کا انتظام کیا جائے گا۔ رپورٹس میں دعوی کیا گیا کہ اس کا مقصد تنظیم پر مسلمان مخالف ہونے کے تاثر کو زائل کرنا ہے۔