کابل (اے پی پی+آئی این پی) جنوبی افغانستان میں فضائی حملے میں طالبان کے سینئر کمانڈر سمیت 12ارکان ہلاک ہو گئے۔ صوبہ ہرات میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 234 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا۔ ضلع مرجا میں ایک فضائی کارروائی کے دوران طالبان کے ایک سینئر کمانڈر سمیت 12 ارکان ہلاک ہو گئے۔شمالی صوبہ فاریاب میں 115عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 4 جنگجو مارے گئے جبکہ لوگر میں دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے طالبان کمانڈر رئوف سمیت 7 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔