تابعداری کا رڈ ہرگلی محلے میں حق داروں کو دیں گے: اورنگزیب بٹ

گجرات (نامہ نگار )چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن حاجی اورنگزیب بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح ہم نے تین سو لوگوں کو تابعداری کارڈ مہیا کیے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم اس کو وسیع کرکے یونین کونسل لیول پر بھی متعارف کروائینگے ۔انہوں نے کہا یونین کونسل لیول پر تابعداری کارڈ ان لوگوں کو دیئے جائینگے جو حق دار ہونگے اور اس کو ہر گلی محلے میں پھیلا یا جائیگا ہم نے گجرات میں ہر کام کو مکمل کروایا اور اس کے ساتھ ساتھ گجرات کی عوام نے ہمارے کاموں کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ جب مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین نامزد کیا گیا تو مارکیٹ کمیٹی کی حالت دیکھی نہیں جاتی تھی کسی قسم کی رعایت برادشت نہیں کی جائیگی ،مارکیٹ کمیٹی میں کرپشن کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائیگی ،ہم نے جتنے بھی مارکیٹ کمیٹی میں پیسے پڑے ہیں ہم ان کو سڑکوں اور دیہاتوں میں لگائے جائینگے کیونکہ لوگوں کو سڑکوں کی سہولیات اور دیہاتوں سے شہر آنے میں دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ میں نے جتنے بھی وعدے کیے ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں ،ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے بھی گجرات کی خوبصورتی لوگوں کو نظر آرہی ہے میرا مقصد یہ ہے کہ میں بیوٹیفکشن کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کمیٹی کی دیہاتوں اور شہروں کے سڑکوں کو وسیع کریں اور کسانوں کو سہولیات فراہم کریں ۔

ای پیپر دی نیشن