حافظ عبدالقدیر جمعتہ الوداع کے روز مسجد نبوی میں وصال کرگئے،جنت البقیع میں سپردخاک

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ظہیر احمد اعوان کے عوامی مرکز ڈھوک حکمداد ظفر الحق روڈمیں قرآنی تعلیمات کے مدرس حافظ عبدالقدیر جمعتہ الوداع کے روز مسجد نبوی مدینہ منورہ میں وصال کرگئے۔ انہیں جنت البقیع میں سپردخاک کردیا گیا۔ ظہیر اعوان نے حافظ عبدالقدیر کی وفات پر تعزیت اور بلندئی درجات کی دعا کرتے ہوئے ان کی دینی و تدریسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اور جمعتہ الوداع پر مسجد نبوی میں وفات پانا ایسی عظیم سعادت ہے جس پر ہر مسلمان رشک کرتا ہے۔ ان کی عظیم موت ان کی دینی خدمات کی قبولیت کا مظہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن