کراچی( نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن ، جمعیت الفلاح کے سابق جنرل سکریٹری و ممبر فاران کلب حکیم مجاہد محمود برکاتی 27رمضان المبارک جمعة الوداع کے روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ۔ مرحوم آرٹس کونسل کے رکن اور فاران کلب کے جنرل سکریٹری اورعلاقے کے کونسلر بھی رہ چکے ہیں وہ علاقے کی انتہائی سماجی وسیاسی شخصیت اور علم و ادب کے حلقوں میں جانے پہچانے فرد تھے ۔طب کے شعبے میں بھی سرگرم تھے۔ مجاہد محمود برکاتی کی نماز جنازہ ہفتہ 24جون کو بعد نماز ظہر 1:30بجے دن مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں ادا کی جائے گی ۔دریں اثناءمرحوم کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نائب امراءمظفر احمد ہاشمی،برجیس احمد،ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹرواسع شاکر ،مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ، عبد الوہاب ، سیف الدین ایڈوکیٹ، راشد قریشی ،انجینئر عبد العزیز ،حافظ عبد الواحد شیخ ، زاہد عسکری اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
مجاہد برکاتی انتقال
معروف سماجی شخصیت حکیم مجاہد محمود برکاتی انتقال کرگئے
Jun 24, 2017