اسلام آباد(وقائع نگار) پاکستان مسلم لےگ (ن) فےڈرل کےپےٹل کے سےکرٹری جنرل و چےئرمےن اےم سی آئی اےم ساجد عباسی ، ڈپٹی مےئر اعظم خان اور سےد ذےشان علی نقوی نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے وزےر اطلاعات مرےم اورنگزےب کو پرےس کانفرنسسے روکنے کے اقدام کی پرزور الفاظ مےں مذمت کرتے ہوئے اسے غےر سےاسی و غےرجمہوری طرز عمل قرار دےا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحرےک انصاف کی قےادت نے سےاست مےں بدمعاشی ، غنڈہ گردی اورہٹ دھرمی کا کلچر متعارف کرواےا ہے جس سے ہرگھر مےں بڑے اور چھوٹوں کے درمےاں اخلاقی قدرےں پامال ہوگئی ہےں لےگی عہدےداروں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے زرےعے پاکستان کی سےاست مےں بدتمےز ی کا جو بےج بوےا ہے اس سے سےاست اےک گالی بن کررہ گئی ہے انہوں نے کہا گزشتہ روز وزےر اطلاعات مرےم اورنگزےب کے ساتھ ہونے والی بدتمےزی کے واقعے کی شدےد الفاظ مےں مذمت کی ہے اوراسے سےاسی قدروں کے خلاف قرار دےا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے اپنا روےہ درست نہ کےا تو ماحول خراب ہو گا اور اس کی ذمہ داری پی ٹی آئی کی قےادت پر عائد ہوگی۔