آسٹریلیا کے مسلمان آسٹریلیا کی متنوع سماجی اقدار میں ایک مضبوط کردارکے حامل ہیں

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمیسن عید الفطر کے موقع پر نہ صرف پاکستان اور آسٹریلیا بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ، آسٹریلین ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق آسٹریلئن ہائی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ"میں پاکستان، آسٹریلیا اور دنیا بھر میں عید الفطر منانے والوں کو مبارکباد دینا چاہوں گی. عید الفطر ایک خوشیوں سے بھرپور موقع ہے جو ہمیں صدقہ دینے اور رواداری کے سبق پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے. سخاوت کی یہ مشترکہ اقدار آسٹریلیا میں پاکستانی اور مسلم برادری سمیت تمام دنیا بھر کے مسلمانوں نے سالوں میں ظاہر کیا ہے. آسٹریلیا کے مسلمان آسٹریلیا کی متنوع سماجی اقدار میں ایک مضبوط اور اہم کردار ادا کرتے ہیں - یہ اقدار آسٹریلیا کو ایک ہم آہنگ اور کثیر ثقافتی معاشرہ بنا تی ہے۔"

ای پیپر دی نیشن