کراچی(آن لائن) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے ہاتھ سے وقت نکلتا جارہا ہے، ان کہ پاس تین آپشن ہیں عمل نہیں کیا تو وہ نااہل بھی ہو سکتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں وزیراعظم وقت گنوا رہے ہیں، اگر متبادل وزیراعظم کا نام نہیں دیا تو میاں صاحب کہ پاس قبل ازوقت انتخابات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ پانامہ کیس میں نوازشریف نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔ پانامہ کیس کے فیصلے کہ بعد اس کے اثرات صرف شریف فیملی تک محدود نہیں رہیں گے۔ منظور حسین وسان نے متحدہ کے لیے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم سے متعلق پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں۔ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم دو تہائی اکثریت حاصل کرے یہ بھی بڑی بات ہے، پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں سندھ سے ستر فیصد نشستیں حاصل کرے گی، پیپلزپارٹی کی آئندہ حکومت تاریخی ہوگی۔
نوازشریف کے ہاتھ سے وقت نکلتا جا رہا ہے پانامہ کیس میں نااہل ہو سکتے ہیں: منظور وسان
Jun 24, 2017