موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولےن ترجےح ہے: محمد امتےاز شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)آئی جی موٹروے پولےس شوکت حےات اورڈی آئی جی پولےس موٹروے زون محمد امتےاز شاہ کی خصوصی ہداےت پرموٹروے پولےس کے افسران نے عید کے پر مسرت موقع پر موٹروے استعمال کرنے والوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ےہ تحائف موٹروے زون کے تمام بڑے ٹال پلازوں اور سروس اےرےاز مےں تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈی آئی جی موٹرو زون نے محمد امتےازشاہ نے کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اورروڈ ےوزرز کی سہولت، بروقت امداد اور ٹرےفک کے بلا تعطل بہاﺅ کوےقےنی بنانے کےلئے ٹرےفک پلان ترتےب دے دےا گےا ہے ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات کی ہدایت پر موٹروے زون نے عےد الفطر کے موقع پراوور سپےڈنگ ، اوورلوڈنگ اور مسافروں سے زائد کراےوں کے حصول کے خلاف سخت کاراوائی عمل مےں لانے سپےشل سکواڈز ترتےب دےے گئے ہےں۔ ڈی آئی جی نے مزےد کہا کہ جہاں موٹروے پولیس اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروکار لا کر عوام کا سفر محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہے وہےں عوام نے بھی ہمےشہ مقاصد کے حصول مےں موٹروے پولےس کا بھرپور ساتھ دےا ہے۔ ڈی آئی جی نے مزےد کہا کہ موٹروے پر گاڑی چلانے والوں کو چاہئے کہ دورانِ سفر ہمیشہ ٹرےفک قوانین پر عمل کو ےقےنی بناتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال، اوور سپیڈنگ سے گریز،لین لائن ڈسپلن پر عملد اورسفر سے قبل نےند کا پورا ہونے جےسے روڈ سےفٹی عوامل کو ےقےنی بنائےں۔

ای پیپر دی نیشن