جے آئی ٹی کی شکایات، 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن ‘ڈائریکٹر انٹی کرپشن مقصود الحسن سربراہ ہونگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پانامہ کیس تحقیقات میں جے آئی ٹی کی شکایت پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کمیٹی ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈکوارٹر مقصود الحسن کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہونگے۔ کمیٹی ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...