واشنگٹن: سابق امریکی سفارتی اہلکار چین کو خفیہ معلومات دینے پر گرفتار

Jun 24, 2017

واشنگٹن (اے این این)سابق امریکی سفارتی اہلکار کو چینی حکام کو خفیہ دستاویزات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ساٹھ سالہ کیون ملروئے مارچ اور اپریل 2017 کے درمیان چینی شہر شنگائی گئے تھے۔امریکی شہرشیکاگو کے ہوائی اڈے پر جب ان سے 16500 ڈالر کی نقد رقم برآمد ہوئی تو وہ اس حوالے سے وضاحت پیش نہیں کر سکے۔محکمہِ انصاف کے اعلی اہلکارنے کہا ہے کہ کیون ملروئے کے خلاف الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینڈرو ویئل کا کہنا تھا کہ کیون ملروئے کو نے خفیہ ترین دستاویزات تک رسائی تھی۔ ایک بیرونی حکومت کو دیئے اور ان کا یہ دو بارہ کرنے کا بھی ارادہ تھا۔

مزیدخبریں