امریکہ: حادثات میں ہلاک ہونیوالے جانوروں کو کھانے کی اجازت دیدی گئی

اوریگن(صباح نیوز)امریکہ کی 20ریاستوں کے بعد اب ریاست اوریگون نے بھی شہریوں کو تیز رفتار شاہراہوں پر اچانک کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے ہرن، مویشی اور گائے وغیرہ کا گوشت کھانے کی اجازت دے دی ہے۔امریکہ میں پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ (پی ٹا)کے مطابق کھلے ماحول میں جنگلی جانوروں کا گوشت فارم کے ان جانوروں سے قدرے بہتر ہوتا ہے جو ہارمون اور مصنوعی طریقوں سے پالے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ جاندار قدرتی گھاس پر گزارا کرتے ہیں اور ان کا گوشت بہت اچھا اور غذائیت بھرا ہوتا ہے۔امریکہ میں تیز رفتار شاہراہوں پر اچانک کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے ہرن، مویشی اور گائے وغیرہ کا گوشت کھانا قانونا جرم تھا مگر اب ایسے جانور کا گوشت کھانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم پہلا پرمٹ یکم جنوری 2019 کو جاری کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...