واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر سے ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مواد موجود ہے۔ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ جیمز کامی کے ساتھ میری بات چیت کی کوئی ریکارڈنگ موجود ہے نہ ہی میں نے کوئی ریکارڈنگ کی ہے۔سابق ایف بی آئی چیف جس کو گزشتہ ماہ ٹرمپ نے عہدہ سے ہٹا دیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر نے اوول آفس میں ان کی بات چیت ریکارڈ کی تھی اور اس کی ریکارڈنگ موجود ہے۔ٹرمپ نے 12 مئی کو کامی کے رات کے کھانے کے بارے میں نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا ۔توقع ہے کہ وہ پریس کو خبر لیک کرنے سے پہلے یقین کر لیں کہ ان کی گفتگو کی ریکارڈنگ نہیں ہے۔
سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر سے ہونے والی گفتگو ریکارڈ نہیں کی: ٹرمپ
Jun 24, 2017