نئے سعودی ولی عہد نے قیدیوں کی رہائی کیلئے جاری مہم کو 2 کروڑ ریال عطیہ دیدیا

Jun 24, 2017

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ماہ رمضان کے دوران انسانی ہمدردی اور رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کے لئے چلائی جانے والی مہم کو 2 کروڑ سعودی ریال کی خطیر رقم عطیہ کی۔ عرب ٹی وی کے مطابق محمد بن سلمان کی جانب سے عطیہ کردہ یہ رقم پوری مہم میں جمع ہونے والی مجموعی رقم کا 20 فیصد ہے۔ یہ رقم اس مہم کو دیا جانے والا سب سے بڑا انفرادی عطیہ ہے۔قیدیوں کی رہائی مہم کے تحت جمع رقم کی مدد سے 1414 افراد کی جیل سے رہائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے ولی عہد نے جازان کی قومی کمیٹی برائے بحالی اسیران کے ایک پروگرام کو 20 لاکھ سعودی ریال امداد دی تھی۔

مزیدخبریں