عیدالفطرکے بعدبھرپورسیاسی جدوجہد کا آغاز کرینگے،بچودیوان

کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاک مسلم الائنس بچودیوان ،صدرایس ایم فاروق،ڈاکٹرسیدحسین سعید،محمدعالم آفتاب ،مفتی محی الدین،حافظ عبدالحافظ صراف ، مولاناعارف کمال،مولاناکفایت اللہ و دیگر نے پی ایم اے ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام مقامی ہال میں قاری نسیم احمدصدیقی مرحوم کی یادمیںافطارڈنرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان شاءاللہ العزیزپاک مسلم الائنس عیدالفطرکے بعداپنی بھرپورسیاسی جدوجہدکاآغازکرنے جارہی ہے،بنگلہ زبان بولنے والوںکودرپیش بنیادی مسائل کے مستقل حل کے سلسلے میںاعلیٰ سرکاری وسیاسی شخصیات سے ملاقاتیںکرکے ان مسائل کے مستقل حل کیلئے بھرپورکاوشیںبروئے کارلائی جائیں گی ، عرصہ 47سال سے مختلف مسائل اورسرکاری اداروںخصوصانادرااورپاسپورٹ آفس والوں کے نارواسلوک اورظلم وستم کے شکار 30 لاکھ سے زائدمحب وطن بنگلہ زبان بولنے والوں اوردیگرمظلوم طبقات کیلئے پی ایم اے کی کاوشیںاورتحریک امیدکی کرن ثابت ہوگی۔ قاری نسیم احمدصدیقی اور مولانا عبدالستار جیسی شخصیات بنگلہ زبان بولنے والوںکے ہیروز اوروہ ہمیشہ دلوںمیںزندہ رہیںگے۔

ای پیپر دی نیشن