تہران(آئی این پی)ایران میں یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر میں مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ ایران بھر میں متعدد ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان ریلیوں کے شرکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ یوم القدس کی مناسبت سے منعقدہ ان مظاہروں میں انتہا پسند گروہ داعش کے جھنڈے بھی نذر آتش کیے گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے ان ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کی۔ سن 1979 میں ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد آیت اللہ خمینی نے ہر سال رمضان کے آخری جمعے کو یوم قدس منانے کی اپیل کی تھی۔