ہمبرگ(اے این این)جرمنی کے شہر ہمبرگ میں 8 جولائی کو ہونے والی جی ایٹ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ احتجاجی مظاہرے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاست اور بھارتی افواج کی پچھلی کئی دھائیوں سے جاری نہتے اور معصوم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف اپنی آواز اقوام عالم تک پہنچانا ہے۔ بھارتی فوج کے مظالم کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوان،عورتیں،بچے اور بوڑھے شہید ہو چکے ہیں۔